روسی ٹینس سٹارماریہ شراپوانے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی آڈیوریکارڈنگ مکمل کرادی


mariaلندن (ویب ڈیسک)روسی ٹینس سٹار اور پانچ مرتبہ گرینڈ سلام کی فاتح ماریہ شراپوااپنی زندگی پر بننے والی فلم کے وائس اوور مکمل کروانے کے لئے تین دن تک مسلسل 20گھنٹے آڈیو کی ریکارڈنگ کرادی ۔تفصیلات کے مطابق روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا کی زندگی پر فلم بنائی جا رہی ہے جس کی ویڈیو مکمل کر لی گئی ہے اور انہوں نے گزشتہ تین روز سے اپنی آواز ریکارڈ کروانے کے لئے مسلسل 20گھنٹے اسٹوڈیو میں گزارے ہیں .
پانچ مرتبہ گرینڈ سلام کی فاتح ماریہ شراپوا نے اپنے فیس بک کے پیج پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں انہوں نے کہا میری زندگی پر بننے والی فلم حقیقت پر مبنی ہے اور میں اپنے مداحوں کی جانب سے میرا حوصلہ بڑھانا میرا لئے کسی طور بھی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.