مقامی وزیر جھوت بولنا بند کر دیں،چودھری محمود احمد


1498058186dailyausaf

میرپور (آئی این پی) مقامی وزیر جھوت بولنا بند کر دیں اور ادارہ ترقیات کے جگا ٹیکس کے خاتمے کے وعدہ کو پورا کریں وزیر موصوف اپنے وعدے سے وفا نہ کر کے عوام سے دھوکہ کر رہے ہیں اور قبضہ مافیا کو پروان چڑھا رہے ہیں ان خیالات کااظہار چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی انجمن تاجراں چودھری محمود احمد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اب تو ن لیگ کے اپنے سینئر قائد ین وزیر موصوف کے کردار پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں
ہمارق مقصد عوامی مسائل کو حل کروانا ہے چودھری سعید وزیر حکومت آزادکشمیر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعدوعدہ کیا تھا کہ ادارہ ترقیات میرپور کی طرف سے لگا یا جانے والا جگا ٹیکس ختم کر دیا جائیگا لیکن 3ماہ گزرنے کے باوجود یہ جگا ٹیکس ختم نہیں ہوا الٹا قبضہ مافیا متحرک ہے ۔ادارہ تقریات میں کرپشن عروج پر ہے ۔چودھری محمود احمد نے کہا کہ نام نہاد صدر انجمن تاجراں چودھری نعیم اپنے وزیر بھائی کی چھتری تلے قبضہ مافیا کو فروغ دے رہے ہیں عنقریب شہر کے تاجر ان کا گریبان پکڑیں گے کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ تاجروں کی چھتری تلے چودھری نعیم اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں اور وزیر بھائی کی بنا پر اپنے ارد گرد گھومنے والوں کو نواز رہے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں اقتدار کی مدت زیادہ سے زیادہ پانچ سال ہے اور اقتدار کسی بھی وقت ڈوب سکتا ہے اسکے بعد اسے اپنی اوقات کا علم ہو گا ۔