پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ اور کشمیرکی تاریخ ایک ہے، چودھری محمد اشرف


1498058461dailyausaf

میرپور(آئی این پی) سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ اور کشمیرکی تاریخ ایک ہے۔ بھٹوشہید نے پیپلز پارٹی کی بنیاد صرف اور صرف مسئلہ کشمیرپررکھی۔ شہید محترمہ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تسلیم کرایا۔ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیر یوں کی خواہش کے مطابق ہوگا۔ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے
بھارت کو چپمین ٹرافی کے فائنل میں عبرت ناک شکست سے دو چار کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیربھٹو نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے عالمی سطح پر جدوجہد کی ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں کشمیری عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری محمد اشرف نے کہا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جس جرات اور دلیری کے ساتھ بھارتی ٹیم کا مقابلہ کر کے اس کو نشان عبرت بنایا ہے وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ بھارت کو سمجھ آگئی ہو گی کہ یہ قوم ہر چٹان سے ٹکرانے کی ہمت و طاقت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر کا مسئلہ بھی جلد حل ہونا چاہیے تاکہ اس خطہ میں امن کی فضا قائم ہو سکے۔