مظفرآباد،مرکزی سیرت کمیٹی نے عیدالفطرکے اوقات کارکااعلان کردیا


1498058553dailyausaf

مظفرآباد(آئی این پی) مرکزی سیرت کمیٹی نے عیدالفطرکے اوقات کارکااعلان کردیا،مرکزی عیدگاہ میں نمازعیدٹھیک آٹھ بجے اداکی جائیگا،آزادکشمیرمیں عیدالفطرکا سب سے بڑااجتماع مرکزی عیدگاہ میں منعقدہوگا’مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین
مرکزی عیدگاہ میں منعقدہ اجتماع عید الفطر کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ جس میں وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدر خان کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ وزرا حکومت، ممبران اسمبلی سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعدادمرکزی عیدگاہ میں نمازعید اداکرے گی۔ مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان محمدسفیررضاکے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی مرکزی عیدگاہ میں آنے والے نمازی حضرات کو تمام مممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔ان کاکہناتھا کہ نماز عید کے دوران بارش کی صورت میں بھی مکمل انتظامات کئے جائیں گے