‘یقین دہانی’ کےبعد چوہدری نثارکاحکومت سےاختلافات منظرعام پر نہ لانےکا امکان

38 Views

14
لاہور(ویب ڈیسک) اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ اپنے سیاسی اختلافات کو منظر عام پر نہیں لائیں گے، کیونکہ انہیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کی کمانڈ میں ان کی خواہش کے برعکس کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ کا ارداہ اُس وقت تبدیل ہوا، جب وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے چوہدری نثار کو یہ یقین دہانی کروائی کہ پاناما پیپر کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں اُن سے ‘جونیئر’ کسی وزیر کو وزیراعظم کے طور پر نامزد نہیں کیا جائے گا۔اس پیش رفت سے واقف مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ چوہدری نثار نے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں وزیر داخلہ کے علاوہ کسی اور وزیر کو نامزد کرنے کے پلان پر وزیراعظم سے اختلاف کیا تھا۔انہوں نے چوہدری نثار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ حکومت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہونے اور کابینہ کے دیگر وزراء سے سینئر ہونے کی بناء پر (جیسا کہ وہ 1990 سے وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں) وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کے طور پر ان کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار صرف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار تھے اور دوسری صورت میں انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔پاناما پیپر کیس میں الجھی حکومت کے طریقہ کار کے مبینہ طور پر مخالف چوہدری نثار نے اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے میڈیا کو 2 مرتبہ مدعو کیا، لیکن پھر اس اہم پریس کانفرنس کو معطل کردیا گیا تھا۔

One comment

  1. I regard something really interesting about your weblog so I saved to my bookmarks.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar