گوگل آپ کی تمام باتیں مسلسل ریکارڈ کررہا ہے، اب تک کیا کیا کچھ محفوظ کرچکا ہے؟ سننے اور ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ جانئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ۔۔۔

21 Views

GOOOGLE

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ گوگل آپ کی وہ تمام گفتگو ریکارڈ کرکے محفوظ کر رہا ہے جو آپ اپنے فون کے آس پاس کرتے ہیں۔ آپ اپنی ریکارڈ شدہ گفتگو سن بھی سکتے ہیں اور اسے ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل یہ گفتگو اپنے فیچر ”وائس سرچ“ کے بدولت ریکارڈ کرتا ہے اور یہ ریکارڈنگ اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے۔ اس ریکارڈنگ کو گوگل بعدازاں زبان کی پہچان کے لیے استعمال کرتا ہے۔ گوگل نے وائس سرچ کا یہ فیچر 2015ءمیں متعارف کروایا تھا جس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کی کتنی گفتگو اب تک ریکارڈ کر چکا ہو گا۔ اگر آپ اپنی یہ گفتگو سننا اورڈیلی کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ بہت سادہ سا ہے۔

گوگل کے ہسٹری پیج (یہاں کلک کریں)۔ یہاں آپ کو ریکارڈنگز کی طویل فہرست نظر آئے گی۔ گوگل نے مخصوص آڈیو پیج بھی بنا رکھے ہیں جن پر آپ اپنی ریکارڈ کی گئی آڈیو سن سکتے ہیں۔ یہاں سے اپنے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے ہر فائل کے بائیں طرف موجود باکس میں چیک کریں اور پھر صفحے کے ٹاپ پر جا کر ڈیلیٹ کے آپشن پر کلک کر دیں۔اپنے ہسٹری پیج پر موجود تمام ہر چیز ختم کرنے کے لیے ”مور“ (More)کے بٹن پر کلک کیں اور پھر ڈیلیٹ آپشنز(Delete Options)منتخب کریں تمام فائلیں ختم کریں۔ اس کے بعد ایڈوانسڈ (Advanced)میںجا کر وہاں موجود فائلیں بھی ڈیلیٹ کردیں۔اب گوگل کے پاس آپ کا کوئی ریکارڈ باقی نہیں رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar