گرمی کے ستائے روزہ داروں کیلئے خوشخبری

30 Views

1496140813dailyausaf

اسلام آباد (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے بدھ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی ،ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار رہی۔ملک میں گزشتہ 4 روزسے جاری گرمی کی شدید لہربرقرار رہیجب کہ طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے رمضان المبارک میں لوگوں کوسانس لینا دوبھرکردیا ہے۔ تربت میں گزشتہ 3 روزسے ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے اور منگل کی صبح 10 بجے ہی درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاپہنچا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس بارش کے مثبت اثرات پورے ملک پر پڑیں گے۔ شہرقائد میں موسم ابرآلود رہا لیکن سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث گرمی کی لہربرقرار رہا۔
ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک رہنے کا امکان ہے لیکن بدھ سے کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی اور اس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں دوسے 3 سینٹی گریڈ تک کمی ہوگی۔ دوسری جانب ڈاکٹرغلام رسول نے ملک بھرمیں جون میں گرمی کی شدت ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں محکمہ موسمیات اورکے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ ہے جس کے تحت محکمہ موسمیات 3 روز قبل ہیٹ ویوالرٹ جاری کرے گا، محکمہ موسمیات کی جانب سے کے الیکٹرک، سٹی گورنمنٹ،چیف سیکرٹری اور گورنرسندھ آفس کو آگاہ کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar