کیوموبائل فون کے اشتہار پر پابندی عائد کر دی گئی

33 Views

25

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے نجی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے موبائل فون کے اشتہار پر پابندی عائد کر دی۔ یہ پابندی کیو موبائل ’ای ون‘کے اشتہار پر لگائی گئی ہے جس میں فہد مصطفی کو بطور ماڈل دکھایا گیا ہے۔ ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے اشتہارات کی مانیٹرنگ کے دوران پیمرا کے مشاہدے میں آیا ہے کہ مذکورہ اشتہار میں ایسا مواد نشر کیا جارہا ہے جو ناشائستہ اور اخلاقیات کے عمومی قابلِ قبول معیارات کے برعکس اور پیمرا قوانین کی بیشتر شقوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔لہٰذا پیمرا آرڈیننس 2002(ترمیمی ایکٹ 2007) کی دفعہ 27(a)کے تحت ’کیو موبائل ای ون‘ کے اشتہار پر مورخہ 10جون 2017ء بروز ہفتہ شام 6بجے سے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلوں کے خلاف پیمرا آرڈیننس 2002 (ترمیمی ایکٹ 2007) کی سیکشن29اور 30کے تحت کاروائی کی جائیگی۔

One comment

  1. Magnificent web site. Plenty of useful information here. I am sending it to several buddies ans also sharing in delicious. And of course, thank you in your sweat!

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar