کپتان نے حکومت کے حامی میڈیا گروپ کو بے نقاب کر دیا

73 Views

412
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا حکومت کے حامی پرائیوٹ میڈیا گروپ کے ایک صحافی نے آسٹن رابرٹسن سے میرے کوائف کی تصدیق کی لیکن حقائق کو شائع نہیں کیا اور میڈیا گروپ نے میرے خلاف جھوٹی خبریں چلائیں۔انہوں نے ای میل کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں آسٹن رابرٹسن نے لکھا صحافی نے
فون کال اور ای میل پر دریافت کیا کہ عمران خان کا کیری پیکر سیریز کیلئے معاہدہ ایک سال کا تھا یا دو سال کا۔گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ وہ اپنی منی ٹریل عدالت میں پیش کر چکے ہیں جب اخبارات دیکھے تو یوں لگا کہ جیسے میری منی ٹریل بھی نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص میری دستاویزات اور منی ٹریل کی تصدیق کرنا چاہتا ہے تو اسے مکمل سہولت فراہم کروں گا تاکہ وہ با آسانی برطانیہ سے ریکارڈ حاصل کر سکے۔عمران خان نے مزید کہا تھا کہ اخبارات میں یہ تاثر دیا گیا کہ میرا اور نواز شریف کا کیس ایک ہی جیسا ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ ان پر منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری جیسے سنگین الزامات ہیں جبکہ میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی کیونکہ میں پاکستان سے پیسہ لے کر نہیں گیا بلکہ پیسہ پاکستان میں لے کر آیا اور نہ ہی میں نے ٹیکس چھپایا کیونکہ انگلینڈ میں ٹیکس ادا کرتا رہا ہوں۔

8 comments

  1. Sustain the good work and generating the crowd!

  2. Surprisingly user friendly website. Enormous details offered on few gos to.

  3. Amazing, this is a useful web-site.

  4. Unbelievably individual friendly site. Great info available on couple of gos to.

  5. You’ve amazing knowlwdge these.

  6. say thanks to so much for your site it aids a whole lot.

  7. Thanks a ton for sharing your superb web-site.

  8. You’ve got astonishing information right here.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar