کلثوم نواز سے ملاقات کے بعد مریم نواز وزیر اعظم ہاؤس سے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئیں

77 Views

1499237573dailyausaf
اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے وزیر اعظم ہاؤس سے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئیں۔ جوڈیشل اکیڈمی کے لیے روانگی سے قبل مریم نواز نے اپنی والدہ سے ملاقات کی ۔
پاکستان کی خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے مریم نواز کو گلے لگایا اور جوڈیشل اکیڈمی کے لیے رخصت کیا۔مریم نواز کی گاڑی ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے ڈرائیو کی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے بھائی حسن اور حسین نواز، وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، آصف کرمانی اور مریم نواز کے داماد راحیل منیر بھی موجود تھے۔جوڈیشل اکیڈمی آمد پر ایس ایس پی ارسلہ سلیم نے مریم نواز کو سیلوٹ کیا۔اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ن لیگ کے کارکنان کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ مریم نواز نے گاڑی سے اترتے ہی کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور ان کے نعروں کا جواب دیا۔ کچھ ہی دیر میں مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔

3 comments

  1. Thanks , I’ve just been searching for information alproximately this subject for a long time andd yours is the best I’ve came upon so far.

    But, what about the conclusion? Aree you
    certain concerning the source? http://webboard.Lumimi.com/index.php?topic=296823.0

  2. Superb Web page, Keep up the excellent work. Many thanks!|

  3. Sustain the awesome work !! Lovin’ it!

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar