کر کٹ شائقین کیلئے اس سے بڑی خو شخبری ہو ہی نہیں سکتی پاک بھارت ٹاکرا وزیر اعظم نواز شریف نے بڑا حکم جاری کر دیا

82 Views

1497611178dailyausaf

اسلام آباد() وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاک بھارت میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیدیا ‘18جون کو لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔وزارت پانی و بجلی نے وزیر اعظم کو جواب دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیدیا جس پر وزارت پانی و بجلی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب ورسدکی تفصیلات مانگ لی ہیں اور وزیر اعظم کو جواب دیا کہ 18جون بروز اتوار کو میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ واضح رہے ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 9 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی اب فائنل میں اس کا ٹاکرا پاکستان سے ہو گا۔ یکم جون سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں انڈیا کی ٹیم سوائے سری لنکا کے اپنے مدمقابل باقی چاروں ٹیموں کو پراعتماد انداز میں ہرا کر یہاں تک پہنچی ہے ۔ پاکستان اپنا پہلا ہی میچ انڈیا کے خلاف بری طرح ہار کر لڑکھڑاتی اور ڈگمگاتی ہوئی سیمی فائنل میں پہنچی لیکن سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے ’چنگھاڑتے شیر‘ اور سیمی فائنل تک ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم انگلینڈ کو چت کر کے یہ میچ اپنے نام کیا تھا۔

6 comments

  1. Many thanks for sharing this well put together websites.

  2. Terrific Web-site, Keep up the excellent work. Many thanks!|

  3. You have very good stuff these.

  4. Maintain the great work and delivering in the group!

  5. I appreciate looking at your web site. Kudos!

  6. Pretty enlightening looking forward to coming back again.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar