کرپٹ بدعنوان اور خائن حکمرانوں کی وجہ سے ملک دھشت گردی اور سانحات کا شکار ہے

31 Views

EIDحیدرآباد(ویب ڈیسک)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے لبرٹی چوک حیدرآباد میں نماز عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ خواب غفلت سے بیدار ہو ،یہود ونصاری اور ہنود مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے آج دنیا بھر میں سوا ارب سے زائد مسلمان ہونے کے باوجود مسلمان ظلم وستم کا شکار ہیںیمن،شام ،اردون لبنان، عراق، افغانستان بھات،برما ، کشمیر،فلسطین میںمسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے خواتین کی بے حرمتی ،بزرگوں سے توہین آمیز سلوک، معصوم بچوں پر گولیاں برسانے اور نوجوانوں کو زندانوں میں ڈال کربہیمانہ تشدد کر کے قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے روہنگیاں کے مسلمانوں کو زندہ جلایا جارہا ہے مگر افسوس اس ظلم و ستم پر مسلم حکمراں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اقوام عالم کو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم دکھائی نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ بدعنوان اور خائن حکمرانوں کی وجہ سے ملک دھشت گردی اور سانحات کا شکار ہے جن اخبارات میںحکمران دھشت گردی کو جڑ سے اکھاڑپھنکنے کے بلند و بانگ دعویٰ کررہے ہیں انہی اخبارات میں 200سے 300افرادکے دھشت گردی کا شکار ہونے کی خبریں چھپ رہی ہیںجس سے بخوابی انداز لگایا جاسکتا ہے کہ آج بھی ملک میں دھشت گردوں کا راج ہے جو جہاں چاہیں بآسانی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرکے ملک و ملت کوقیمتی نقصانات سے دوچارکر رہے ہیںجبکہ ہمارے سیکورٹی ادارے ان کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے نتائج اس وقت تک حاصل نہیںہوسکتے جب تک کالی بھیڑوں سے حکومتی صفوں کوصاف نہیں کیا جائے گاکلبھوشن یادیو کو فوری طور پر پھانسی دی جائے انہوں نے پاراچنار ،کوئٹہ اورکراچی میں دھشت گردی کے واقعات اور سانحہ بہاولپور میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت پانامہ کی جے آئی ٹی سے بچ بھی گئی تو اللہ رب العزت کی پکڑ سے نہیں بچ سکے گی اسلامی احکامات کی دھجیاں اڑانے شعائر اسلام کو مٹانے سود کے کاروباری کو جاری رکھنے اور عاشق رسول ممتاز حسین قادری کو پھانسی دیکر اللہ اور اس کے رسول کی ناراضگی کا سبب بنے والی حکومت اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ قرآن اصل سرچشمہ ہدایت ہے جس پر عمل کر کے مسلمان دنیاپر حکومت کر سکتے ہیں رمضان کے تربیتی مہینے کے بعد عید سعید کی صورت میں اللہ کا انعام ہمیں حاصل ہورہا ہے تاکہ نفس کی شرارت سے جنگ کرسکیں نمازوں کی پابندی کریں اور اللہ اوراس کے حبیب ﷺ کے احکامات پر عمل پیرا ہو جائیں نظام مصطفی کو اقتدار میں لانے کےلئے صالح دیانت دار اور قوم کا درد رکھنے والے افراد کو ووٹ دیں جب اس ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہوگا توہر ایک کو حقوق ملیں گے عدل وانصاف کا بول بالا ہوگااور ظلم و ستم کی سیاہ رات ختم ہوگی اس اجتماع میں ڈاکٹر محمد یونس دانش،ناظم علی آرائیں ،عبدالرحمن راجپوت،محمد رضوان شیخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar