چیمپئنز ٹرافی میں پا کستان کر کٹ ٹیم سے متعلق آفریدی کے شاندار بیا ن نے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں

23 Views

14

لاہور ( ویب ڈیسک) سابق آل راؤنڈر کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر سمجھنا بڑی غلطی ہوگی۔ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘پاکستان کو اس طرح کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا، میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر نہیں کیا جا سکتا، آج کی فتح کی بدولت یہ ٹیم ٹورنامنٹ میں کچھ انوکھا کر سکتی ہے
، پاکستان کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہو گی۔سابق کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے 23 سالہ فاسٹ بالر حسن علی کی بالنگ کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ حالیہ عرصے میں کسی پاکستانی فاسٹ بالر نے فتح گر کارکردگی کب دکھائی تھی اور یہی وجہ ہے کہ حسن کی تین وکٹوں کی کارکردگی سے میں بہت خوش ہوا۔آفریدی نے کہا کہ حسن کے پاس مناسب رفتار ہے اور وہ گیند کو سیم کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل کنٹرول کے ساتھ ریورس سوئنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar