چھٹی والے دن پا کستان میں دہشتگر دو ں کا بڑا وار

25 Views

1500794765dailyausaf
پشاور(ویب ڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ،واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ اتوار کو پشاور کی سرحد پر واقع خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی شین درنگ اکاخیل کے علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کا اہلکار ریاض شہید اور سپاہی ثاقب شدید زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar