چھوٹے میاں کے چرچے عمران خان کے حلقوں تک جا پہنچے : پشاور سے ایسی خبر آگئی کہ شہباز شریف کی بلے بلے ہوگئی

77 Views

11ppp پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی و پنجاب حکومت کی دیکھا دیکھی پشاور کے ضلع ناظم نے بھی لیپ ٹاپ سکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے وفاقی و پنجاب حکومت پر سخت تنقید کرنے والے عمران خان کی پارٹی کے زیر حکمرانی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں ضلع ناظم محمد عاصم نے بھی امتحانات میں اچھا رزلٹ لینے والے طلبا کیلئے لیپ ٹاپ سکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جسے سن کر سب خوشکوار حیرت میں مبتلا ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبا کو ایک لاکھ روپے فی کس بھی دیے جائیں گے جبکہ حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ بھی پیش کیے جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar