پنجاب حکومت کا رمضان المبارک کیلئے اہم اقدام ، غریبوں میں خوشی کی لہر

23 Views

ramzan-1

لاہور،ملتان( خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سستے آٹے کے 2 کروڑ تھیلے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رمضان بازار اور اوپن مارکیٹ میں سبز رنگ کے تھیلے میں یکساں قیمت پر سستا آٹا فروخت ہوگا۔ سبسڈائزڈ قیمت کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف آج کریں گے، ممکنہ طور پر 75 روپے فی تھیلا سبسڈی کے ساتھ رمضان پیکیج کے 10 کلو آٹا تھیلے کی قیمت 250 روپے مقرر ہونے کا اعلان متوقع ہے۔ اوپن مارکیٹ میں 10 کلو تھیلا اس وقت 375 روپے تک فروخت ہورہاہے۔ سبسڈائزڈ آٹے کا تھیلا سبز رنگ کا ہوگا۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر آج سے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 42 اشیاءخوردونوش جس میں چینی، بیسن، کھجور، مشروبات، دالیں، چاول اور دیگر اشیاءپر ایک ارب 60 کروڑ کی سبسڈی دی ہے۔ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت افتتاحی تقریب آج سپر مارکیٹ چونگی نمبر7 میں ہوگی جس میں ضلعی چیئرمین سید دیوان عباس اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے زونل منیجر جاوید مشتاق اور ریجنل منیجر نیئر عباس شرکت کریں گے۔ دریں اثناءماہِ رمضان میں زائد منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لیے ضلع ملتان کے مختلف سرکاری محکموں کے 42 افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں جو منافع خوروں کو موقع پر جرمانے اور گرفتاری کے احکامات دے سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام مقرر کردہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar