پاک بھارت ٹاکرا بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا امکان

31 Views

1496136415dailyausaf

برمنگھم (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی میں پاکستان او ربھارت کے درمیان میچ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے تاہم اس میچ سے متعلق اب ایک ایسی تشویشناک خبر آ گئی ہے کہ شائقین کیساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو بھی شدید دھچکا لگ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپینز ٹرافی کے مقابلے کو سال کا سب سے بڑا مقابلہ کہا جا رہا ہے تاہم یہ میچ بارش کے باعث متاثرہونے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے
کیونکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 جون کے بارش کے انتہائی قوی امکانات ہیں جو دنیا بھر کے اربوں شائقین کے ارمانوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔موسم کی صورتحال بتانے والی معروف ویب سائٹ ”ایکیو ویدر“ کے مطابق 4 جون کو ایجبسٹن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا۔ موسم ابرآلود ہو گا اور دن کے زیادہ تر اوقات میں ہلکی بارش بھی ہوتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar