پاکستان کے سیمی فائنل ٗ بھارتیوں نےتمام ٹکٹیں خرید لیں

82 Views

1497419894dailyausaf

کارڈف(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو کارڈف میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا، اس مقابلے کے حوالے سے مقامی پاکستانی شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے مگر ٹکٹوں پر بھارتی قابض ہو چکے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے گلیمورگن کرکٹ کلب کے سربراہ ہیؤ مورس نے کہا کہ میچ کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے
اور ایک تہائی سے زائد خریدار بھارتی ہیں جب ہمیں یہ میچ کرانے کے لیے کہا گیا تو ظاہر ہے علم نہیں تھا کہ کون سی ٹیمیں اس کا حصہ بنیں گی، مگر 2 ماہ قبل ہی تمام ٹکٹیں بِک گئیں، انہیں خریدنے والے 38 فیصد افراد بھارتی ہیں۔واضح رہے کہ بلو شرٹس بھی فائنل فور مرحلے میں پہنچ گئے لیکن وہ جمعرات کو برمنگھم میں بنگلا دیش سے نبرد آزما ہوں گے، ہیؤ مورس نے بھارتی شائقین سے درخواست کی کہ اگر وہ میچ دیکھنے کارڈف نہیں آسکتے تو آئی سی سی کی ویب سائٹ پر ٹکٹیں اصل قیمت پر دوبارہ فروخت کر دیں تاکہ انگلینڈ اور پاکستان کے شائقین انہیں خرید سکیں۔

8 comments

  1. You’re a very useful web site; couldn’t make it without ya!

  2. Hi, tidy internet site you’ve got here.

  3. Much thanks! It is definitely an very good web site!

  4. Incredibly useful look ahead to coming back.

  5. Incredibly beneficial, looking onward to coming back again.

  6. Wow, lovely portal. Thnx …

  7. I really like it when people get together and share views.
    Great website, keep it up!

  8. It’s great that you are getting thoughts from this article as well as from
    our discussion made at this time.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar