پاکستان کرکٹ ٹیم کی وزیراعظم ہائوس آمد استقبال کس نے کیا اوروفاقی وزرا اس موقع پر کیا کرتے رہے؟

26 Views

78_1_095105_album
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کا وزیراعظم ہائوس میں استقبالیہ، عابد شیر نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں وزیراعظم ہائوس پہنچ گئی ہے جہاں ان کا استقبال عابد شیر نے کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جارہا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب پانامہ کا ہنگامہ بھی جاری ہے اور آج حسین نواز کی پانامہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی بھی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے
کھلاڑیوں کےلئے انعام کی خطیر رقم کا بھی اعلان کر رکھا ہے مگر دوسری جانب عدالت میں وزیراعظم کے اس اقدام کو چیلنج کر دیا گیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا وزیراعظم نواز شریف اپنی اعلان کردہ رقم کھلاڑیوں کو انعام کے طور پر دے پائیں گے یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar