پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو ۔۔۔؟بھارت نے نیا مسئلہ کھڑا کر دیا

52 Views

1495180491dailyausaf

نئی دہلی(روز نامہ اوصاف ) بھارتی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر پاکستان نے کلبھوشن یادو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے رجو ع کرسکتا ہے ۔بھارتی خبررساں ادارے ’’اے این آئی ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اگرپاکستان نے کلبھوشن یادو کو سزائے موت دینے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے انکار کیا تو بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے رجو ع کرسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اقوام متحدہ کا ہررکن ملک عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو ماننے کا پابندہے اور اگر کوئی فریق اس کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتا تو دوسرا فریق سیکورٹی کونسل سے رجوع کرسکتا ہے ۔

One comment

  1. Hi, the whole thing is going perfectly here and ofcourse every one is sharing facts, that’s in fact fine, keep up writing.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar