وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ سعودی عرب، پی آئی اے سے طیارہ مانگ لیا

23 Views

1495189153dailyausaf

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف چین کے دورے کے بعد کل سعودی عرب روانہ ہوں گے، جس کے لئے وزارت خارجہ نے پی آئی اے سے وی وی آئی پی پرواز کے لئے 777 بوئنگ طیارہ مانگ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم اسلام آباد سے ریاض جبکہ انکی واپسی مدینہ المنورہ سے ہو گی، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم شاہ سلمان اوردیگر سعودی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف کے دورے کیلئے پی آئی اے سے وی وی آئی پی پرواز کے لئے 777 طیارہ مانگ لیا ہے، رجسٹریشن نمبراے پی،بی آئی ڈی ہامل بوئنگ777طیارہ وزیراعظم کیلئے مختص ہوگا، بوئنگ777طیارہ وزیراعظم کے زیراستعمال رہنے سے فضائی آپریشن متاثر ہوگا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسلامی کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو خادم الحرمین شریفین کی جانب سے امریکہ ،عرب اور اسلامی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جس کو نواز شریف نے قبول کرتے ہوئے کرتے ہوئے 20 مئی کو سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar