ن لیگ اورپی ٹی آئی نے ہاتھ ملالیا

34 Views

1495985277dailyausaf

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخواہ کے شہرڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف سخت احتجاج کیاگیاجس میں ن لیگ کے مقامی کارکنان نے بھی شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ڈی آئی خان میںجاری احتجاج میں پی ٹی آئی کے ساتھ ن لیگ کے کارکنان بھی شریک ہوئے اورحکومت کے خلاف نعرے بازی کی
۔پی ٹی آئی اورمقامی لیگی قیادت کے مظاہرین کی جانب سے بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایاگیا۔یادرہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ کیاگیاتھاجب کہ رمضان کاآغازہوتے ہی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کوپریشان کردیاہے۔

One comment

  1. Excellent beat ! I wish to apprentice whilst you amend your website, how can i subscribe for a weblog website? The account aided me a appropriate deal. I were tiny bit acquainted of this your broadcast provided vibrant clear idea

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar