نارووال میں خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش، ایک بیٹا اور بیٹی کی زندگی کی بازی ہارگئے

25 Views

1496498181dailyausaf

نارووال( آئی این پی ) ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش، حالت نازک ہونے پر ایک بیٹا اور بیٹی کی زندگی کی بازی ہارگئے۔ بتایا گیا ہے کہ موضع سیکریالی تحصیل شکرگڑھ کے رہائشی عابد حسین کی اہلیہ 25 سالہ نادیہ بی بی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال لایا گیا جہاں پر اس نے چار بچوں کو جنم دیا جن میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل تھی۔ بچوں کی پیدائش نارمل طرح سے ہوئی تاہم ان کا وزن انتہائی کم تھا
اور انہیں نازک حالت کے پیش نظر انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا لیکن ان چاروں میں سے ایک بیٹا اور بیٹی جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے ۔ واضح رہے کہ گزژتہ دو ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ ہستال نارووال میں چار بچوں کی پیدائش کا دوسرا واقعہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar