لندن میں ڈبل ڈیکر بسیں پاکستان کے نرم تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

21 Views

Emerging-Pak-2Tاسلام آباد ۔ 28 جون (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبصورت چوٹیوں، دلکش زمینی مناظر اور یادگاروں کی تصاویر سے مزین سنٹرل لندن کی سڑکوں پر چلنے والی غیر معمولی ڈبل ڈیکر بس ملک کے نرم تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن نے 70 یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریبات اور پروگرام تشکیل دیتے ہیں، اس مہم کو ”بیسٹ وے“ گروپ سپانسر کر رہا ہے۔ ڈبل ڈیکر بسوں پر پاکستان کے حسین علاقوں، دلکش چوٹیوں، خوبصورت یادگاروں اور پرانی تہذیب و ثقافت اور تعمیرات کی تصاویر لگائی گئی ہیں، یہ مہم چار ہفتوں تک جاری رہے گی، جس سے پاکستان کے نرم تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور یہاں پر سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر ابن عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر معمولی ڈبل ڈیکر بسیں لندن میں پاکستان کے صحیح تشخص کو اجاگر کر رہی ہیں، جو غیر ملکی سیاحوں کا مرکز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar