فلیمنگو ایک ٹانگ پر کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟وجہ سامنے آگئی

35 Views

falingol

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر آپ نے فلیمنگو یا لال لمٹنگو کو ایک ٹانگ پر کھڑا دیکھا ہوگا لیکن یہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ یہ ان کی عادت ہے یا اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ پوشیدہ ہے؟حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فلیمنگو جسمانی توانائی بچانے کیلئے ایک ٹانگ پر کھڑے ہوتے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق فلیمنگو ایک ٹانگ پر جب کھڑے ہوتے ہیں تو اپنے متحرک عضلات کا استعمال نہیں کرتے۔ اس طرح وہ اپنی توانائی بچاتے ہیں۔ایک ٹانگ پر کھڑے رہنے کے دوران ایک خاص سست میکینزم کار فرما ہوتا ہے جو انہیں سستانے کے دوران

گرنے نہیں دیتا۔پہلے محققین کچھ کا خیال تھا کہ اس طرح کھڑے ہونے کی وجہ ایک ٹانگ کو آرام دینا ہے جبکہ کچھ مانتے تھے کہ فلیمنگو ایسا درجہ حرارت درست رکھنے کیلئے کرتے ہیں۔لیکن اب اٹلانٹا میں قائم جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے پروفیسر ینگ ہوئی چانگ اور اٹلانٹا ایموری یونیورسٹی کی لینا ایچ ٹنگ نے زندہ اور مردہ دونوں قسم کے پرندوں کےساتھ کئی تجربات کیے اور دریافت کیا کہ مردہ فلیمنگو کو کسی سہارے کے بغیر بھی ایک ٹانگ پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے اس انوکھی چیز کو ‘مجہول قوت ثقل پر مبنی میکانزم’ قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar