عمران خان کی گرفتاری، اسلام آباد پولیس کو بڑا حکم مل گیا‎

53 Views

j

اسلام آباد:‌ الیکشن کمیشن کا توہین عدالت کیس میں عمران خان کی گرفتاری کیلئے حکم نامہ اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گیا،نجی ٹی وی کے مطابق خط الیکشن کمیشن کے ڈی جی لیگل افیئرز کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آبادکو بھجوایا گیا جس میں کہا گیا کہ توہین عدالت کیس کی متعدد سماعتیں ہوئی لیکن عمران خان طلبیکے باوجود پیش نہیں ہوئے لہٰذاعمران خان کو گرفتار کر کے 26 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔.اس سے پہلے باہمی مشاورت کے بعد عمرا ن خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 26اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش

ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر قیادت کا تحریک انصاف کا اہم ترین اجلاس منعقد کیا گیاجس میں جماعت کے سینئر قائد ین نے شرکت کی ،اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد عمرا ن خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 26اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ عمران خان کو 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar