شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ 9 دہشت گرد ہلاک اور5 فرار

48 Views

643258-ctd-1478039725-139-640x480-1

شیخوپورہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دیگر 5 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی ٹی ٹی نے خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ کے علاقے خیرو دی ملیاں کے قریب کارروائی کی تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور 5 فرار ہوگئے۔ سی ٹی دی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارود، 4 کلاشنکوف، 5 موٹرسائیکلیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا جب کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar