شہری کو دھمکیاں دینے پر خورشید شاہ الیکشن کمیشن میں طلب

41 Views

1496411984dailyausaf

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سکھرکے شہری کی جانب سے دھمکیاں ملنے کی درخواست پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھر کے رہائشی عبدالغفار کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے ہالار میمن کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی سکھر کے چیئرمین، سیکرٹری اور غنڈہ گرد عناصر کو اس کی زمین چھیننے کے لئے اکسایا، اس کے علاوہ خورشید شاہ نے زمین زبردستی چھننے کی دھمکیاں بھی دیں۔الیکشن کمیشن نے شہری کی درخواست پر خورشئید شاہ کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 19 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar