دپیکاپڈکون نے شادی کی خا طر فلم ادھو ری چھو ڑ دی

24 Views

1494918909dailyausaf

ممبئی(ویب ڈیسک)اداکاروں کی بھی اپنی زندگی میں بے پناہ مصروفیات ہوتی ہیں، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون جو ان دنوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم “پدماوتی”کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کام سے بریک لے کر بنگلور چلی گئیں۔دیپیکا سخت مصروفیات کے باوجود اپنے کزن کی شادی میں شریک ہونے کے لئے بنگلور روانہ ہو گئیں ۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق دیپیکا اور ان کی کزن بچپن سے ایک ساتھ رہی ہیں،اپنی کزن کی شادی پر دیپیکا انہیں تنہا نہیں چھوڑ نا چاہتی تھیں۔اطلاعات کے مطابق دیپیکا نہ صرف اپنی کزن کی شادی میں شرکت کررہی ہیں بلکہ انہوں نے خصوصی ڈانس پرفارمنس بھی تیار کی ہے ،جس کے بارے میں انہوں نے ابھی تک کسی کو نہیں بتایا ہے کہ وہ کس گانے پر رقص کرنے والی ہیں۔واضح رہے کہ شادی میں دیپیکا کے علاوہ ان کے تقریباً تمام گھر والے شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،تو ان کے پاس اپنے تمام خاندان والوں سے ملنے کا یہ ہی موقع ہے کیونکہ اس کے بعد وہ واپس فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی۔خیال رہے کہ فلم پدماوتی میں دیپیکا کے علاوہ شاہد کپور اور رنویر سنگھ بھی اپم کرداروں میں نظر آئیں گے۔‎

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar