’’خاتون بمقابلہ خاتون بمقابلہ خاتون‘‘ این اے 120 سے کلثوم نواز سمیت3 طاقتور خواتین میدان میں اتر آئیں!!

26 Views

kalsoom-nawaz
لاہور( این این آئی)حلقہ این اے120سے پیپلز پارٹی ورکرز کی امیدوار ساجدہ میر نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد کا پیسے کے لحاظ سے مقابلہ نہیں لیکن میری جدوجہد دونوں سے زیادہ ہے ۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میری مخالف امیدواروں کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں۔ میں نے ضیاء الحق کی آمریت کا سامنا کیا اور قید کی صعوبتیں برداشت کیں۔ بیگم کلثوم نواز شریف کو مشرف کے دور میں پتہ چلا کہ اذیت کیا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب رکن

پنجاب اسمبلی تھی تب بھی اس حلقے کے لئے اپنے فنڈز سے کام کیا ۔پیسے کے لحاظ سے بیگم کلثوم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد کا مقابلہ نہیں لیکن جہدوجہد کی وجہ سے ووٹ کی حقدار میں ہوں ۔واضح رہے کہ لاہور کا سیاسی پارہ عروج پر پہنچ گیا نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونیوالی نشست این اے120 سے نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیئے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کی جانب سے ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ ادھر عوامی نیشنل پارٹی بھی میدان میں اتر آئی‘ امیر بہادر خان ہوتی کو این اے120 سے امید وار نامزد کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar