حجر اسود کا پہرے دار ہر گھنٹے بعد تبدیل

30 Views

1496922205dailyausaf

ریاض () مسجد حرام میں سکیورٹی پرمامور فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ شریف میں حجر اسود کی حفاظت پر مامور اہلکار متعدد ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام کی سکیورٹی فورس کے ترجمان سامح السلمی نے میڈیا کو بتایا کہ حجر اسود کی سکیورٹی پرمامور اہلکار کو زیادہ رش کے باعث ہر گھنٹے بعد تبدیل کیا جاتا ہے جس کا مقصد اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس رکھنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حجر اسود کے پہرے دار حجاج و معتمرین کی ہنگامی حالت میں مدد، ان کے بے ہوش ہونے یا گرنے کے بارے میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع پہنچاتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar