جعلی پیر کی خاتون کو بلیک میلنگ

44 Views

1494925999dailyausaf

رحیم یارخان(ویب ڈیسک)عزت کا دشمن جعلی پیر نیم برہنہ تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کرنے لگا تفصیل کے مطابق جیٹھہ بھٹہ کے قریب جعلی پیر گلاب شاہ نے اپنے آستانہ کے ساتھ ایک مخصوص کمرہ بنا رکھا تھا, جہاں خواتین کے برہنہ جسم پر تعویز لکھنے کا جھانسہ دے کر عصمت دری کرتا تھا اور برہنہ تصاویر بنا کر بعد بلیک میل کرتا تھا، گزشتہ روز فقیر حسین نے تھانہ صدر خان پور میں درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گلاب شاہ نے تعویزات دینے اور جنات نکالنے کا کہہ کر میری بہو (ع)کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جس نے بدنامی کے ڈر سے گھر میں نہ بتایا مگر گزشتہ روز جب فقیر حسین کی بیٹی(س)تعویز لینے کے لیے گئی تو اس نے اس پر بھی جنسی درندگی کی کوشش کی ، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد جعلی پیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ،اہل علاقہ نے کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar