تحریک انصاف کی کس شخصیت کیلئے شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ۔۔۔ کارکن حیران

37 Views

1496402627dailyausaf

اسلام آباد ( ) پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والی سابق وفاقی وزیر اور سیالکوٹ کی سیاستدان رہنما فردوس عاشق اعوان کے والہانہ استقبال کا سلسلہ جاری ہے ، پہلے عمران خان نے انہیں پارٹی پرچم دیکر خوش آمدید کہا اور اب پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ چیپٹر نے فردوس عاشق اعوان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اخبار میں اشتہار شائع کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ چیپٹر کے رہنماؤں نے فردوس عاشق اعوان کو پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرنے کیلئے اخبارمیں اشتہار چھپوا یا ہے جس پر شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، علیم خان او ر عثمان ڈار سمیت دیگر رہنماؤں کی تصاویر موجود ہیں ۔اشتہار کو دیکھ کر نہ صرف کارکن حیران ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تنقید جاری ہے۔اشتہار کا آغاز ”شکریہ دختر سیالکوٹ “ کے الفاظ سے کیا گیا ہے اور فردوس عاشق اعوان کے فیصلے کو سلام بھی پیش کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ”سیالکوٹ کے عوام کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے آپ نے تحریک انصاف میں شامل ہو کر ہمارے دل جیت لیے ہیں “۔تحریک انصاف کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar