بھارت کے سی پیک پر خدشات بے بنیاد ہیں، چین

77 Views

814313-cpec-1494365657-254-640x480
بیجنگ: چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مبالغہ آرائی سے باز رہے، بھارت کے چین کی فوجی ترقی بارے بھی خدشات بے بنیاد ہیں۔
اس منصوبے کی بدولت ہی ایشیا اور یورپ میں منڈیوں تک رسائی کے مختلف ذرائع سڑک، ریل اور بندرگاہ جیسے منصوبوں کو مربوط کرنے کیلیے چین مسلسل کام کر رہا ہے، چین پرامن اور ترقی کی وکالت کرنے والا ملک ہے اورچین خطے میں بالادستی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا، چین کا دفاعی بجٹ 2010 کے بعد اس مرتبہ سب سے کم رکھا گیا ہے، بیجنگ کی فوجی ترقی اس کے قومی تعمیر پروگرام کا حصہ ہے، نئی دہلی کو اس بارے میں زیادہ خدشات میں پڑنے اور تشریح نہیں کرنی چاہیئے۔
معروف اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع مضموں میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا کہنا ہے کہ چین جان بوجھ کر بھارت اور پاکستان کے تنازعات میں مداخلت کر رہا ہے جو سراسر مفروضوں پر مبنی کہانی ہے ،بھارت کا کہنا ہے کہ چین سی پیک کی بدولت متنازع علاقے کشمیرپر اسلام آباد کے مستقل کنٹرول کو جواز دے رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جو بیجنگ اور اسلام آباد کا مشترکہ منصوبہ ہے بھارت کے لیے ایک ممکنہ مستقل خطرہ کی صورت رکھتا ہے جبکہ چین کا یہ موقف بار بار اور واضح طور پر سامنے آیا ہے کہ بھارت اس منصوبے پر مبالغہ آرائی سے کام لے رہا ہے ۔

One comment

  1. What a data of un-ambiguity and preserveness
    of precious knowledge regarding unpredicted
    feelings.

    dortmund Fodboldtrøje

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar