بھارت کا وہ مزار جہاں دنیا کے خطرناک ترین زہریلے بچھو بھی بے ضرر ہوجاتے ہیں ۔ ۔ سائنسدان سوچ میں ڈوب گئے

34 Views

1497197382dailyausaf

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک بزرگ حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار ہے کہ جہاں رینگنے والے بچھو بے ضرر ہیں۔تفصیلات کے مطابقبھارت کے صوبہ اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک بزرگ حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار مبارک ہے، ان کے مزار پر بے شمار خطرناک اور زہریلے بچھو پھرتے رہتے ہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ بچھو مزار کے احاطہ میں کسی کو ڈنک نہیں مارتے کہ اگر کوئی ان کو پکڑ بھی لے تو پھر بھی وہ ڈنک نہیں مارتے اور ان کو پکڑنے سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔اس سے بھی حیرت والی بات یہ ہے کہ اگر باہر سے زہریلے بچھو لا کر مزار مبارک کے نزدیک چھوڑ دیئے جائیں تو وہ بھی بے ضرر ہوجاتے ہیں اور اپنی فطرت کے خلاف ڈنگ مارنے کی بجائے ڈنگ کو سکیڑ لیتے ہیں یہ ان بزرگ کی حیرت انگیز کرامت اور سائنسدانوں اور محققین کے لیے دعوت فکر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar