بھارت میں قیامت ٹوٹ پڑی۔۔۔لاشیں ہی لاشیں

13 Views

0-74-672x350

ممبئی /کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی شہر ممبئی اور کولکتہ میں2 رہائشی عمارتیں گرنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 16افراد زخمی بھی ہیں۔ممبئی عمارت گرنے کے واقعے میں مجرمانہ قتل کے الزام میں شیوسینا رہنما سنیل شتاپ کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ممبئی کے علاقے گھات کوپر میں40 سال پرانی 4 منزلہ عمارت گرنے سے 10 سے زائد افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوئے تھے جبکہ ملبے تلے متعدد افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔عمارت کی نچلی منزل پر تعمیراتی کام کرانے والے شیو سینا رہنما سنیل شتاپ کو مجرمانہ قتل کے

الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری طرف کولکتہ میں بھی قدیم عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar