بھارتی نیوی کے اہلکار یادیو نے خودکشی کر لی

32 Views

1496412081dailyausaf

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی نیوی کے 21سالہ اہلکار وکاش یادیو نے خودکشی کر لی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکاش یادیو نامی بھارتی نیوی کے اہلکار نے اپنی سرکاری پستول کن پٹی پر تان کر اس وقت خودکشی کر لی جب وہ بیڑے پر سوار تھا ۔وکاش یادیو مشرقی نیول کمانڈ میں سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھا ۔بھارتی نیوی کے ترجمان کے مطابق وکاش یادیو کا تعلق ریاست مدھیا پردیش سے ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے پستول سے خود کو گولی ماری تاہم واقعے کے تحقیقات جاری ہیں ۔گولی کی آواز سننے والے دیگر اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر یادیو کو ہسپتال منتقل کر نے کی کوشش کی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔اس سے قبل بھی ایک نیوی اہلکار نے اپنے افسران کے نارواں سلوک سے تنگ آکر کیرالہ میں بحریہ کی عمارت سے کود کر خودکشی کر لی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar