’’بھائی یہ گو نوا ز گو کا کیا مطلب ہے ؟ ‘‘ معروف برطانوی صحافی نے معصومیت سے جب پاکستانیوں سے گو نواز گو کا مطلب پوچھا تو کیا جواب ملا ؟ جان

41 Views

1499347612dailyausaf
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک نعرہ ”گو نواز گو” تیار کیا گیا جس کی کپتان کے ہر کھلاڑی نے مالا جپی. گو نواز گو کا نعرہ 2014ء ہی سے سوشل میڈیا پر بارہا خبروں کی زینت بنا .اس نعرے کی بے انتہا مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ایک غیر ملکی صحافی نے اس کا مطلب دریافت کیا اور پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہے اور کیوں میرا ٹویٹر اکاؤنٹ گو نواز گو سے بھر گیا ہے. اس میں ایسی کیا اہم بات ہے؟ کیا یہ پاکستان کا قومی نعرہ ہے؟جس پر پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے اسے ایسے دلچسپ جوابات دئے جس نے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کر لی.کسی منچلے صارف نے کہا کہ جی ہاں ! یہ پاکستان کا قومی نعرہ ہے. کسی نےاس نعرے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہم کرپٹ شریف خاندان کی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں.ٹویٹر صارف نے صحافی کو بتایا کہ یہ نعرہ ہمارے کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف بنایا گیا ہے. کسی نے ن لیگ کے حامیوں سے بھی صحافی کو خبردار کروایا .

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar