ا نسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مودی سرکا رکی عادت بن چکی ہے ،نوید عباسی

28 Views

1497626261dailyausaf

مظفرآباد(آئی این پی) بھارت دنیا میں میں جنگی جرائم کا مرتکب ،ا نسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مودی سرکا رکی عادت بن چکی ، مقبوضہ کشمیر کو بارود کاڈھیر بناکرجنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرکے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے ، ان خیالا ت کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چھ نوید عباسی ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بے گناہ نوجوانوں پر تشدد ، حریت قائدین کی گرفتاریاں اور نظربندی ، بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال ، خواتین کی عصمت دری بھارتی درندوں نے معمول بنا لیا ہے،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مودی سرکا رکی عادت بن چکی ہے ،
اور بھارت دنیا میں میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ، جس وجہ سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے اور بھارتی درندگی نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کے امن کے لیے سلگتی چنگاری ہے جو کسی بھی وقت شعلوں میں تبدیل ہو سکتی ہے اور انسانیت کے لیے زہر قاتل بن جائیگی ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرکے ظلم وستم کابازار گرم کررکھاہے ، کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر آئے روز غیر علانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے ، جس سے آزادکشمیر کے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی آواز بھی مدہم پڑ چکی ہے ، بھارت مقبوضہ وادی میں پرامن تحریک آزادی کوروکنے کیلئے منفی ہتھکنڈا استعمال کررہاہے ۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی اس کا نوٹس لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar