ایشوریا ایک بارپھرسلمان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند

32 Views

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقب ایشوریا رائے نے ایک میگزین کو انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر انہیں سلمان خان کے ساتھ ایک بار فلم میں کام کا موقع ملے تو وہ ضرورکریں گی، سلمان خان کے ساتھ انہیں کام کرکے خوشی ہوگی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان کے ساتھ کام کی شرط یہ ہے کہ فلم کی کہانی اورہدایت کار بہترین ہونا چاہیئے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند نہیں لیکن بچن خاندان کی بہو اپنی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کی پروموشن کے لیے سلمان خان کے شو”بگ باس” میں شرکت کے لیے ضرورجائیں گی۔

اداکارہ کی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کے ٹیزراورٹریلرکے بعد ایشوریا کی فلم میں خوبصورتی کے چرچے ہرزبان زد عام ہیں جب کہ فلم کا مداحوں کی جانب سے بے صبری سے انتطار کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar