ایران کی پارلیمنٹ پر فائرنگ، آیت اللہ خمینی کے مزار پر بھی حملہ،آٹھ افراد ہلاک

35 Views

1496850091dailyausaf

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلح افراد نے ایران کی پارلیمنٹ پر فائرنگ کی ہے جبکہ دارالحکومت تہران کے جنوبی علاقے میں واقع آیت اللہ خمینی کے مزار پر خود کش حملہ بھی ہوا ہے۔دونوں واقعات میں مجموعی طور پر آٹھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس سے ایک محافظ ہلاک ہو گیا ۔ خبروں کے مطابق یہ واقعہ پیش آتے پی سکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے پارلیمنٹ کا محاصرہ کر لیا ۔ اور اس وقت بھی حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر جنوبی تہران میں واقع آیت اللہ خمینی کے مزار پر بھی عین اسی وقت حملہ آوروں نے دھاوا بولا ۔انھوںنے مزار پر موجود زائرین پر گولیاں برسائیں اور پھر ایک خود کش حملہ آور نے مزار کے سامنے موجود بینک میں ہی خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق پارلیمنٹ کی عمارت میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ اس ضمن میں جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں فائرنگ اور شور شرابے کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar