اللہ نے روہنگیا مسلمانو ں کی سن لی

239 Views

r

لاہور: اسلامی اتحادی فوج کا قیام کسی ملک، مذہب یا مسلک کیخلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ہے۔اس اتحاد کا واحد مقصد دہشت گرد ی کو ختم کرنا ہے۔ اس اتحاد میں 41 اسلامی ممالک شامل ہو چکے ہیں لیکن اگر کوئی بھی ملک اس اتحاد کا حصہ بننے کی خواہش کرے تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔ سب سے زیادہ اسلامی ممالک دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں اس وجہ سے سعودی عرب کی جانب سے اسلامی اتحادی فوج کا پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے جہاں اتحادی ممالک کی دفاعی صلاحتیوں کو بروئے کار لاکر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف اور اسلامی اتحادی فوج کے ملٹری کمانڈر راحیل شریف نے بحرین کے دارلحکومت منامہ میں منعقدہ بحرین انٹرنیشنل ڈیفینس نمائش سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اتحادی فوج کسی ملک، مذہب یا مسلک کیخلاف تشکیل نہیں دیا گئی۔سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کا کردار قابل تحسین ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اسلامی اتحادی فوج کا ملٹری کمانڈر ہونے پر فخر ہے۔ دہشت گرد تنظیموں نے اسلام کے نام پر اپنے ہولناک مقاصد کی تکمیل کی۔ اغیر ریاستی عناصر گزشتہ کئی برسوں کے دوران خوب پھلے پھولے ہیں اور اب یہ عالمی طاقتوں کے درمیان تناؤاور ترقی پزیر ممالک کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔راحیل شریف واضع الفاظ میں کہا کہ پاکستان نے غیر ریاستی عناصر اور دہشت گردی کیخلاف موثر جنگ لڑی ہے۔ پاکستان نے بڑی مہارت اور کامیابی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کو نا صرف بے نقاب کیا بلکہ اس کا خاتمہ بھی کیا، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جنگ کے تجربے سے دنیا کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔راحیل شریف نے مسئلہ کشمیر، فلسطین اور روہنگیا کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک اور خاص طور پرمسلمان ممالک کو مشترکہ طور پر ان سنگین، دیرینہ اور حل طلب مسائل کے حل پر توجہ دینی ہو گی۔ تقریب میں راحیل شریف کا بحرین کے ولی عہد نے شاندار استقبال کیااور راحیل شریف کی صلاحتیوں اور کردار کی تعریف کی ۔

10 comments

  1. You’re a very practical site; could not make it without ya!

  2. Truly useful, look forwards to coming back.

  3. Sustain the spectacular job !! Lovin’ it!

  4. Passion the website– really individual friendly and great deals to see!

  5. m1BN96 Stupid Human Tricks Korean Style Post details Mopeds

  6. rKupuw Some times its a pain in the ass to read what people wrote but this internet site is real user friendly !.

  7. A8xi7j This very blog is definitely entertaining and besides amusing. I have discovered a bunch of useful things out of it. I ad love to visit it over and over again. Cheers!

  8. Excellent web site. Lots of useful info here. I’m sending it to a few pals ans also sharing in delicious. And obviously, thank you to your sweat!

  9. Thank you so much! This is definitely an awesome website!

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar