آرمی چیف کا بھارت کے چھکے چھڑا دینے والاخطاب

31 Views

رسالپور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دشمنوں کو خبردار کر دیا۔ کہتے ہیں کسی بھی اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وطن کے دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ سپہ سالار نے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سے ذمےدارانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

رسالپور میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ داراورپرامن ملک ہے۔ ہم ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہیں۔  دہشت گردی عالمی چیلنج ہے، جس کا مقابلہ کرتے آئے ہیں اور کریں گے۔ مادر وطن کے دفاع کے لئے ہرحد تک جائیں گے۔ دشمن پاکستان کو براہ راست اور بالواسطہ نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ دشمن کی کسی بھی جارحیت یا اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ سے اہم خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری سے ذمےدارانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے۔ آرمی چیف نے بھارت کو بھی خبردارکردیا کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیں گے۔ کنٹرول لائن پرجعل سازی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔دشمن کے گھناؤنےعزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کا انفراسٹرکچر جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے ۔ بھارت کا جنون سب کے سامنے ہے۔ بھارت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارا کردارمسخ کرنا چاہتا ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت کا نوٹس لے۔

آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں سب سے زیادہ ہیں، پاک فضائیہ نے بھی ضرب عضب میں اہم کردارادا کیا ہے۔  ہماری مسلح افواج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پی اے ایف اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا کوئی مقابل نہیں۔ پاک فضائیہ بہترین لڑاکا فورس ہے،جس کی پیشہ ورانہ مہار ت کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے۔ یہ ہرطرح کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جسکی مہارت ہائی مارک مشقوں سے بھی عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاک فضائیہ کے کیڈٹس کوآج محنت کا صلہ ملا، اب انہیں دل وجان سے ملک کی خدمت کرنی ہے۔ یہ بہترین لڑاکا فورس ہرطرح کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar