آرمی چیف سے نواز شریف کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ تبدیل کروانے کا مطالبہ کرنے کا انکشاف

32 Views

COAS-and-PM-696x404
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کوخود کو نااہل قرار دیے جانے کا فیصلہ منظور نہیں ہے۔ نجی ٹی وی پروگرا م میں انکشاف کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے سے ایک روز قبل میاں نواز شریف کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک بار نہیں بلکہ دوبار یہ پیغام بھجوایا کہ ان کی نا اہلی کا فیصلہ تبدیل کرایا جائے۔ تاہم اس کے جواب میں جنرل باجوہ کا کہنا تھاکہ ججز سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔اور ہم کس بنا پر ججز سے ان کا فیصلہ تبدیل کرا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Skip to toolbar